مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند لیگل ٹیم کی گرفتارشدگان کے اہل خانہ سے ملاقات

,

   

میوات: دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے میں سرگرم جمعیۃ علماء ہند نے اپنے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر نوح فسادات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے لیگل ٹیم کی تشکیل کردی ہے تشکیل کے بعد لائحہ عمل تیار کرنے کے لیئے گذشتہ روز جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی نے نوح میں محروسین کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کا بھی دورہ بھی کیا جہاں مسلم نوجوانو ں کو قید کرکے رکھا گیا ہے۔ جمعیۃعلماء ہند لیگل ٹیم کے مشیر ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی معیت میں ایک وفد نوح پہنچا، لیگل ٹیم نے مولانا محمد خالد قاسمی کے مکان پر نوح فسادمتاثرین سے ملاقات کی اور مقدمات کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔