ملک جس طرح سے فرقہ پرستی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے اسکے روک تھام کےلیے طرح طرح کی کوششیں کی جا رہی ہے، اور مولانا ارشد مدنی کی اریس یس سربراہ سے ملاقات اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ذرائع ابلاغ ملی اطلاع کے مطابق دونوں شخصیات جلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں دونوں ملک میں رہنے والوں کےلیے محبت کا اور اتحاد کا پیغام دیں گے ، مولانا کا یہ قدم تعلیم یافتہ لوگوں میں کافی سراہا گیا ہے اور اس کو باقی اور جاری رہنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔
دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ اہستہ اہستہ اگے بڑھنا چاہیے اور ملک میں جو نفرت کی فضا قائم کی گئی ہے اسکے خاتمہ کےلیے محبت کا پیغام عام کرنا بہت ضروری ہے۔ اور اسکو منفی نگاہ سے دیکھنے والوں کے لیے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ یہ بہت اچھا سلسلہ ہے اسے ہرگز بند ہونے نہیں دینا چاہیے۔ شاہد صدیقی نے بھی انقلاب بیرو کو فون کرکے مولانا کے قدم کی ستائش کی اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھا قدم ہے مستقبل میں اسکے بہت اچھے نتائج نکلیں گے۔ مولانا محمود مدنی نے مزید کہا تھا کہ لوگ جتنے بھی اعتراض جتائے ہم کو کام سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے دوسرے جانب باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ دونوں رہنما جلد ہی مسلم اتحاد پر ایک بڑی کانفرنس کرسکتے ہیں ہیں اگرچہ حتمی فیصلہ نہیں ایا ہے مگر بات چل رہی ہے۔