نئی دہلی : صدر جمعیۃ علما ہند اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دہلی کے ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں۔ قومی دارالحکومت کے فورٹس (ایسکورٹز) ہاسپٹل میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم مولانا ارشد مدنی کی دیکھ بھال کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔ جمعیۃکے صدر دفتر میں مولانا کے چاہنے والوں کے فون اور پیغامات لگاتار موصول ہو رہے ہیں اور سبھی مولانا کی صحت کے لئے فکر مند ہے۔ صدر دفتر کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مولانا ارشد مدنی کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے۔