نئی دہلی : جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند کے نائب صدرمولانااسجدمدنی کو جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ مولانا گلزار اعظمی کی جگہ تمام مقدمات کے مدعی ہوںگے۔جمعیۃعلماء ہندقانونی امداد کمیٹی نچلی عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ تک لڑرہی ہے ، ان تمام مقدمات میں مولانا اسجد مدنی کو مدعی بنایاگیا ہے ۔ ان تمام اہم مقدمات میں گلزاراعظمی مرحوم مدعی تھے ، ان کے انتقال کے بعد دہشت گردی اور فسادات میں گرفتارکئے گئے افرادکے اہل خانہ تشویش کا شکارہوگئے تھے کہ ان کے مقدمات کی پیروی اب کون کرے گا۔