نلگنڈہ۔/3 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم کے داخلے جاری ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 25جولائی مقرر ہے۔ یہ بات کوآرڈینیٹر ضلع نلگنڈہ ڈاکٹر ایس کے آر انصاری نے اپنے صحافی بیان میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ کامیاب طلبہ ڈگری بی اے ، بی کام، بی ایس سی ( ایم پی سی ) ، بی ایس سی (بی زیڈ سی ) اور ڈگری یا اس کے مماثل کامیاب طلبہ ایم اے ہسٹری، ایم انگلش، ایم اے اردو ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے عربی اور ایم اے ہندی میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سرٹیفکیٹس کورسیس میں بھی اپنی اہلیت کے مطابق داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد پرویز سل نمبر 8522068499 یا ڈاکٹر انصاری کوآرڈینیٹر 9848514312 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
