مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلے

   

اردو کے ذریعہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کا سنہری موقع
حیدرآباد: ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) مین کیمپس اور دیگر شہروں میں موجود یونیورسٹی کے کیمپسوں میں ریگولر کورسس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس میں سات اسکول آف اسٹڈیز میں قائم 19 شعبہ جات کے تحت پی ایچ ڈی تک 71 کورسس دستیاب ہیں۔ گریجویشن سطح پر دو ووکیشنل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) کو متعارف کیا گیا۔ تعلیمی سال 2021-22 ریگولر طرز پر مین کیمپس اور سٹیلائٹ کیمپسوں (لکھنؤ اور سری نگر)، کالجس برائے تعلیم اساتذہ (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیک کالجس میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ، پیشہ وارانہ ڈپلوما اور جز وقتی ڈپلوما / سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ایسے پروگرامس میں داخلہ امتحان کے ذریعہ داخلے دیئے جائیں ان میں پی ایچ (اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس)؛ پوسٹ گریجویٹ پروگرام (ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرام : بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس))؛ پیشہ ورانہ ڈپلوما ( ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس) شامل ہیں۔میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے کورسس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام : ( اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی))؛ انڈر گریجویٹ پروگرام (بی اے، بی اے(آنرس) ۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)) ؛ برج (رابطہ) کورسز : مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس( میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) )؛ لیٹرل انٹری (بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں) اور جزوقتی ڈپلوما پروگرام (اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس)شامل ہیں۔ تمام پروگراموں میں داخلے آن لائن ہوں گے۔ امیدواروں کو ایڈمیشن پورٹل پر رجسٹریشن کرنا ہوگا جس کا لنک
https://manuucoe.in/regularadmission/
ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ رجسٹریشن میں فارم پُر کرنا، فیس کی ادائیگی وغیرہ شامل ہوگا۔ تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو، کامیاب ہوں ۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اُردو ہے۔ منظور شدہ مدارس کی فہرست ای پراپکٹس میں دی گئی ہے۔ مختلف کورسس کے لیے اہلیت کے متعلق تفصیلات پراسپکٹس میں دیکھی جاسکتی ہیں۔درخواست و رجسٹریشن کی عمومی زمرہ کی داخلہ امتحان پر مبنی اور میرٹ پر مبنی کورسس کی فیس بالترتیب 550 روپئے اور 350 روپئے ہے۔ ایس سی/ ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی/ او بی سی (نان کریمی لیئر) / خواتین امیدواروں کے لیے داخلہ امتحان پر مبنی کورسس کے لیے 350 روپئے اور میرٹ کے اساس کے کورسز کیلئے 250 روپئے ہے۔ جبکہ غیر ملکی طلبہ کے لیے داخلہ امتحان اور میرٹ پر مبنی دونوں طرح کے کورسس کی داخلہ فیس 2500 روپئے ہے۔ فیس کی ادائیگی آن لائن ہی ہوگی۔ مزید تفصیلات یا کسی وضاحت کیلئے نظامت داخلہ کو
[email protected]
پر ای میل کریں۔آن لائن درخواست فارم اور پراسپکٹس کے لیے ویب سائٹ
manuu.edu.in
کا مشاہدہ کریں۔ داخلہ کے عمومی سوالات کے لیے داخلہ ہیلپ ڈیسک نمبرات9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 پر ربط کریں۔