مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی ندوۃ العلماء کے ناظم منتخب

   

لکھنؤ : مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی کو ندوۃ العلماء کا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پہلے سے ناظر عام کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے، حالانکہ وہ نائب مہتمم تھے۔ مولانا بلال عبد الحئی، عالم اسلام کے معروف دینی تعلیمی ادارہ ندوۃ العلما ء کے استاد بھی ہیں۔ وہ مشہور عالم و داعی اور کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی ہیں۔مولانا اردو اور عربی زبان میں تقریباً ایک درجن کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان سے پہلے ندوہ کے ناظرعام تھے۔ مولانا رابع حسنی ندوی، جن گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے انتقال سے خالی جگہ کو اب مولانا بلال کے ذریعہ پر کیا گیا ہے۔ وہ سید محمد الحسنی کے فرزند اور مشہور مورخ سید عبد الحی حسنی کے پڑپوتے ہیں۔مولانا نے بھی اپنی تعلیم دار العلوم ندوۃ العلماء سے مکمل کی ہے۔ انہوں نے تصوف کی تعلیم مولانا سید ابو الحسن علی ندوی سے لی ہے اور ان کے سلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔