مولانا جعفر پاشاہ کا نظام آباد شاہین باغ میں خطاب

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :28؍ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا جعفر پاشاہ حسامی ثانی عاقل نے آج نظام آباد کے شاہین باغ کا دورہ کیا بعد نماز مغرب انہوں نے بودھن روڈ پر واقع شاہین باغ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 60 سال سے اس ملک میں رہ رہے ہیں اور یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے ہندو اور مسلم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن موجودہ جان بوجھ کر مسلمانوں کو پریشان کرنے کے خاطر سیاہ قانون کو لایا ہے انہوں نے کہا کہ نظام آباد کی خواتین ایک مثال قائم کرتے ہوئے شاہین باغ کی طرز پر احتجاج کررہی ہے لیکن پولیس انہیں برخواست کرنے کوشش کررہی ہے انہوں نے خواتین کے جذبہ کی ستائش کی ۔ جعفر پاشاہ نے کہا کہ تمام کاغذات پیش کرنے کے باوجود بھی ڈائوٹ فل سٹیزن میں اگر نام ڈال دیا گیا تو ہم ڈائوٹ فل سٹیزن ہوجائیں گے ۔ لہذا اپنی لڑائی کو جاری رکھنے دستور کے تحفظ کیلئے اس قانون کی خلاف ورزی کرنے کی خواہش کی ۔ واضح رہے کہ نظام آباد شاہین باغ کو کل برخواست کرنے کا کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا جس پر خواتین نے سختی کے ساتھ خلاف ورزی کرتے ہوئے جعفر پاشاہ کے سامنے چوڑیاں پیش کی اور کہا کہ کسی بھی صورت میں شاہین باغ کے احتجاج سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی اور اپنے احتجاج کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر صدر ضلع جمعیت العلماء و ریاستی رکن حج کمیٹی حافظ محمد لئیق خان ، کارپوریٹر ببلو خان کے علاوہ انور خان و دیگر بھی موجود تھے ۔