مولانا خسرو پاشاہ بیابانی کے فرزند مولوی سید محمد بختیار بیابانی

   

سجادہ نشین حضرت معشوق اللہؒ کے خلیفہ برائے ہند نامزد
حیدرآباد ۔ 6/ اکتوبر ۔ ( شاہنواز ) ۔ اولادِ امجاد سجادہ نشین و متولی قطب الاقطاب حضرت سید احمد کبیر رفاعی معشوق اللہ رحمہ اللہ ابوعبیدہ بصرہ (عراق) نقیب الاشراف فضیلۃ الشیخ السید محب الدین احمد حسون الرفاعی مدظلہ، برادر اصغر فضیلۃ الشیخ السید علی احمد حسون الرفاعی اور خادم السید شیخ یحییٰٰ نے آج دوپہر حاجی سیٹھؒ کی قیام گاہ واقع جیلانی کالونی حیدرآباد میں علماء جامعہ نظامیہ کے ایک خیرسگالی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے نقیب الاشراف نے بتایا کہ مجھے اولاد امجاد حضرت السید احمد کبیر رفاعی معشوق اللہ رحمہ اللہ سجادہ نشین و متولی قطب زمن حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ سرکار ، مولانا الحاج سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ کی چہار روزہ خصوصی دعوت پر سرزمین دکن اور قاضی پیٹھ کے ممتاز علماء کرام مشائخ عِظام بالخصوص شُہرہء آفاق ازہر ہند جامعہ نظامیہ کے شیوخ اساتذہ اور فارغین کے علاوہ جمیع السلاسل کے مشائخ سجاد گان، خلفاء مریدین اور معتقدین سے ملاقات کرتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت حاصل ہوئے یہاں کے فرزندان اسلام کا اپنے اسلاف و بزرگان دین سے والہانہ عقیدتوں و خندہ پیشانی سے ملاقات کرنے اور انتہاء ادب واحترام کا طریقہء کار اور بھی ہمیں دکن کی عوام الناس کے طریقہء کار کی بناء ہمارے قلبی دعاوؤں کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا ہے ۔ اس موقع پر حضرت محب الدین احمد حسون الرفاعی نے فرمایا کہ ہم نے پہلی مرتبہ مولانا الحاج سید شاہ غلام افضل خسرو پاشاہ بیابانی کے فرزند دلبند مولانا الحاج سید محمد بختیار بیابانی کو ملک بھارت میں اپنا خلیفہء مُجاز اور سلسلہء رفاعیہ کی تعلیمات اوارد وظائف اور اپنے جد امجد قطب الاقطاب حضرت سید احمد کبیر رفاعی معشوق اللہ ؒ کے علمی و روحانی سلسلہ کا کام غیر معمولی انجام دیں گے- نقیب الاشراف فضیلۃ الشیخ السید الشیخ محب الدین احمد حسون الرفاعی نے اقطاع عالم کے مسلمانوں کے لئے رقت آمیز دعا کی- اس موقعہ پر علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری ، مولانا الحاج حافظ سید شاہ کلیم اللہ قادری ، مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، علامہ محمد محی الدین قادری ، مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری ، مولانا الحاج محمد سمیع الدین قادری ، مولانا سید شاہ محمد بختیارالدین بابا بیابانی رفاعی جانشین سجادہ نشین قاضی پیٹھؒ، مولانا حافظ محمد خان بیابانی ، قاضی سید شاہ مجیب الدین چشتی قادری، جناب محمد معین مازن انصاری کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔