حیدرآباد 8 اپریل ( سیاست نیوز ) کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کی صحت بگڑ گئی ہے اور انہیں لکھنو کے ایک دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ مولانا ندوی رائے بریلی میں علیل ہوئے جہاں سے انہیں لکھنو منتقل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرس ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔