مولانا سید ارشد مدنی صاحب مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمنتخب

,

   

Ferty9 Clinic

ملک کے موجودہ حالا ت کے پیش نظر کل مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند کے مفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال میں جمعیۃ علماء ہند کے مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون وانتظام کی بد تر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی دوسرے اہم ملی اور سماجی ایشوز پر خاص کر تعلیم اور مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر تفصیل سے غور وخوض ہوا۔ اس اجلا س میں ممبران نے تمام مسائل پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا۔ ایجنڈے کے مطابق میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند کی آئندہ ٹرم کی صدارت کےلیے ریاستی جمعیتوں کی مجلس عاملہ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، تمام ریاستی یونٹوں نے متفقہ طور پر صرف حضرت مولانا ارشد مدنی مدظلہ کے نام کی سفارش کی۔ لہٰذا مجلس عاملہ نے جمعیۃ علماء ہند کے آئندہ ٹرم کی صدارت کے لیے مولانا ارشد مدنی کے نام کا اعلان کردیا۔