مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علمائے دکن منتخب

   

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) صدر مجلس علمائے دکن کا اجلاس جسٹس سید شاہ محمد قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مولانا قبول بادشاہ قادری شطاری کے سانحہ ارتحال کے سبب نئے معتمد کے انتخاب کیلئے اجلاس میں غور کیا گیا ۔ شرکاء نے اتفاق رائے سے مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ کو معتمد صدر مجلس علمائے دکن کی حیثیت سے منتخب کیا۔ اجلاس میں مولانا قبول بادشاہ قادری شطاری اور مفتی محمد عظیم الدین کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی اور ان دونوں کی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا صفی اللہ وقار پاشاہ ، مولانا محمود پاشاہ قادری، مولانا اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ ‘ مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ‘ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ‘ مولانا سید قطب الدین حسینی صابری ‘ مولانا مشہود احمد رضوان اور دوسرے شریک تھے۔ر