مولانا سید خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی کی قیادت میں257 عازمین حج کے دوسرے قافلے کی مدینہ منورہ کو روانگی

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا سید خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی کی قیادت میں 257 عازمین حج کا دوسرے قافلے کی مدینہ منورہ کو روانگی ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی نے ہری جھنڈی دکھا کر وداع کیا ۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی قیادت میں 30 اپریل کو صبح 257 پر مشتمل عازمین حج کا دوسرا قافلہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ حج ہاوز نامپلی سے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ حج ہاوز نامپلی میں ایک وداعی تقریب منعقد ہوئی ۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے صدارت کی ۔ حضرت سید خسرو پاشاہ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ عازمین حج سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادتوں میں گزاریں ۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا اولین خیال رکھیں اور دعوتوں سے اجتناب کریں ۔ جناب سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے خیر مقدمی تقریر کی ۔ جناب عرفان شریف ( اے ای او ) حج کمیٹی نے کارروائی چلائی ۔ مولانا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی ، جناب محمد مجیب الدین ، جناب محمد لئیق اراکین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، مولانا حامد محمد خاں شہ نشین پر موجود تھے ۔ آخر میں مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی نے دعا کی ۔۔