جناب زاہد علی خان، جناب عامر علی خان کے علاوہ علماء کرام، سیاسی قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔3نومبر(سیاست نیوز) مولانا سیدشاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری خسروپاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹھ و سابق صدرنشین ریاستی وقف بورڈ کی دختر کا نکاح نواب زادہ میر جمال الدین حماد فرزند نواب میر قطب الدین خان (نصر اسکول) کے ہمراہ انجام پایا۔ مولانا ڈاکٹرخواجہ سید شاہ محمد محمد الحسینی بندہ نوا زی سجادہ نشین بارگاہ بندۂ نوازؒ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ نکاح کی اس پر اثر تقریب میں معززین‘ مشائخین ‘ علماء کرام کے علاوہ محتلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں قابل ذکر مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری‘ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ‘ مولانا سید شاہ غیاث الدین چشتی اجمیری‘ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ ‘جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ‘ مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ‘ مولانا سید کاظم پاشاہ قادری‘مولانا سید شاہ پیر شبیر نقشبندی افتخاری نبیرۂ حضرت وطنؒ‘مولانا سید شاہ کمال الدین رفاعی‘جناب محمد علی شبیر سابق ریاستی وزیر‘جناب اسد الدین الدین اویسی‘جناب ظفر جاوید‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست‘ڈاکٹر سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی‘مولانا حافظ پیرشبیر احمد‘ ڈاکٹر سیف اللہ قادری‘مولانا سید شاہ فضل اللہ شاہ قادری موسوی ‘مسٹر جانا ریڈی سابق ریاستی وزیر‘ مسٹر ونئے بھاسکر چیف وہپ‘ مسٹر کڈیم سری ہری سابق ڈپٹی چیف منسٹر‘ مسٹر سرسلہ راجیا‘مسٹر پنالہ لکشمیا‘ مسٹر کنڈا مرلی ‘ مسز کنڈا سریکھا‘ مسٹر عامر جاوید‘ جناب جلال الدین اکبر (آئی ایف ایس) جناب عمر جلیل (آئی اے ایس) جناب سرفراز احمد (آئی اے ایس) مسٹر جی سدھیر بابو‘ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب سید اکبر حسین صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘جناب امجد اللہ خان‘ جناب یوسف زاہدصدرنشین کھادی بورڈ‘ جناب علی مسقطی ‘ جناب عادل مسقطی کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔