مولانا شمشاد قاسمی کا جدہ میں انتقال

   

جدہ؍ نئی دہلی: سعودی عرب کے جدہ میں دارالعلوم دیوبند کے ممتاز پرانے فاضل مولانا شمشاد قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز احمد عرفی قاسمی نے کہاکہ وہ بہترین مہمان نواز اور زائرین حرم کی خدمت کرنا وہ اپنی فرضی منصفی تصور کرتے تھے ۔انہوں نے آج یہاں جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ دیوبند سے فراغت کے بعد بجنور اور حیدرآباد میں تدریسی خدمت انجام دینے کے بعد وہ سعودی عرب چلے گئے تھے ۔ جہاں انہوں نے دیار حرم میں عطر کی تجارت شروع کی اور غیر معمولی ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ مخیر اور مہمان نواز تھے ۔ہندوستانی علماء اور مدارس کی خدمت کے لئے وہ بے تاب رہتے تھے ۔ جدہ میں ہندوپاک کے علماء کے میزبان رہے اور اپنے اخلاق و کردار سے زائیرین حرم کی خدمت کرنا انکا محبوب مشغلہ تھا ہندوستانی مدارس اور اسکی ضرورتوں کا خیال رکھنے میں وہ پیش پیش رہتے تھے ۔ مولانا عرفی نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے دیرینہ رفیق سے محروم ہوگئے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اور اہل خانہ اس سانحہ سے ابھرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا کرے ۔واضح رہے کہ مولانا شمشاد قاسمی کا گزشتہ روزجدہ میں طویل علالت بعد انتقال ہوگیا۔