لاہور : مشہور و معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کا شکار ہوگئے تھے ، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اب دوبارہ ٹسٹ کرانے کے بعد رپورٹ نیگٹیو آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یابی کیلئے سب کی دعاوں کا محتاج ہوں ۔ ۔