مولانا طارق جمیل کو پاکستان کا صدارتی اعزاز

   

صوفیانہ گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیاز، بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز

اسلام آباد ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو پاکستان کا صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں سول انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوفیانہ کلام گانے والی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز دیا گیا، جبکہ 44 افراد کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ جن میں علی ظفر، ہمایوں سعید، صائمہ شاہ (ریشم)، نعمت اللہ الیاس (نعمت سرحدی) سمیت دیگر اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی انعامات دیے گئے جن میں پشتو گلوکارہ مہ جیبن قزلباش بھی شامل تھیں، ان کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا۔ ادب کے میدان میں شاعر احمد فراز کو نشان امتیاز دیا گیا جبکہ آرٹ کے میدان میں اعلیٰ خدمات انجام دینے پر صادقین، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت چھ شخصیات کو نشان امتیاز دیا گیا۔جبکہ ادبی خدمات پر اباسین یوسف زئی اور مرزا اطہر بیگ سمیت دیگر افراد کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیاگیان۔