مولانا فضل الرحمن کے خلاف کیس درج کرنے کا فیصلہ

,

   

اسلام آباد ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعیۃ علماء اسلام فضل کے صدر مولانا فضل الرحمن کے خلاف کیس درج کردیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان اور سرکاری اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے اور عوام کو اکسانے کی پاداش میں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کتھک نے کہا کہ حکومت فضل الرحمن کے خلاف عدالت سے رجوع ہوگی ۔ انہوں نے عوام کو وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ کرنے کیلئے اکسایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرلیں ۔ فضل الرحمن آزادی مارچ کے ذریعہ مخالف حکومت تقاریر کررہے ہیں اور افواہیں پھیلاتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔