سدی پیٹ ۔ قاضی سمیع الدین صاحب کے انتقال پر مفتی عبدالسلام ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم سدی پیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا بندہ درویش مصلح سماج ، جمعیت کے پاسبان کئی مدارس ومکاتب کے سرپرست مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے بانی اراکین میں شمار کئے جاتے تھے ۔ جمعیتہ علماء تلنگانہ کے نائب صدر اور ضلع میدک کے صدر کے عہدہ پر فائز رہے ۔ مولانا کا وصال یقیناً ساری ریاست کیلئے خاص کر اہل علم کیلئے ناقابل تلافی نقسان ہے ۔ اسی طرح حافظ عبدالسمیع امام و خطیب جامع مسجد و رکن شرعی کمیٹی سدی پیٹ نے بھی اپنے تزیتی بیان میں کہا کہ مولانا کا شہر سدی پیٹ سے خاص تعلق تھا اور اس کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع تھا ۔ مولانا کا وصال نہ صرف اسن کے فرزندان کو بلکہ ہم تمام حفاظ و علماء کو یتیم کردیا ۔ یہ کہنا ہرگز مبالغہ نہ ہوگا کہ موت نے بھلے ہی آپ کے جسم کو مٹی کے نیچے دبا دیا ہو مگر ہرگز مرتے دن کے ساتھ آپ کے تابندہ کارنامے روشن ہی ہوتے چلے جائیں گے ۔ اللہ رب العزت سے دعاء ہے کہ مولانا کی خدمات کو قبول فرماکر مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور ہم کو مولانا کا نعم البدل عطا فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن اسعدی ، حافظ سید عبدالمجید فیضی ، مرزا افسر بیگ ، قاضی ظہور الدین بھی موجود تھے ۔