حیدرآباد : یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مولانا محمد وحید الدین انواری نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ ولد محمد کریم الدین مرحوم (متوطن نرداویلی، شادنگر، ساکن شاستری پورم) کا سڑک حادثہ کے سبب 30 مارچ بروز منگل صبح تقریباً 10 بجے انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر (50) برس تھی۔ وہ روزنامہ سیاست حیدرآباد کے کمپیوٹر سکشن میں برسر خدمت تھے اور جامعہ نظامیہ کے کمپیوٹر سکشن میں بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز مغرب جامع مسجد نردواویلی، منڈل کیشم پیٹھ، شادنگر ضلع رنگا ریڈی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب تقریباً ایک بجے دفتر سیاست میں اپنی خدمات کے بعد مکان واپس ہو رہے تھے کہ کسی نا معلوم گاڑی سے ٹکر کی وجہ سے وہ متاثر ہوگئے تھے۔ جنہیں اسریٰ ہاسپٹل لیجایا گیا۔ دماغ کی رگوں میں خون منجمد ہونے کی ڈاکٹروں نے اطلاع دی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9293802168 یا 9951773894 ، 7842567090 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔