سدی پیٹ میں تعزیتی اجلاس سے مختلف شخصیتوں کا خطاب
سدی پیٹ :یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن سدی پیٹ کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں قاضی محمد ظہور الدین، محمد جلال الدین اکبر، محمد جمیل، نعیم پٹیل، ساجد شریف(زمیندار)، پی اعجاز، محمد کلیم الدین ایزدانی، محمد عبد السمیع سنئیر جرنلسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کو سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کا انتقال موت العالم موت العالم کے مصداق ہے۔ مولانا ایک بے باک عالم دین تھے انھوں نے ملت کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی کوشش فرمائی۔ اللہ تعالٰی نے آپ کو گہرے علم خوبصورت قلم شائستہ زبان کے ساتھ قائدانہ صلاحیت ہی نہیں بلکہ قائدانہ ہمت و جرات سے نوازاتھا۔ اصلاح معاشرہ کی کوششوں کو ایک تحریک بنا دیا ،قضاء کے نظام کو ملک کے گوشوں گوشوں تک وسعت دی اور عصری تعلیم کے میدان میں ایک بڑا مثالی کارنامہ انجام دیا جہاں کے تربیت یافتہ گان میں کئی طلباء و طالبات آئی اے ایس آئی پی ایس کے امتحانات میں شرکت کرکے اعلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی خدمات کرتے ہیں۔ مولانا کی وفات ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حضرت مولانا ولی رحمانی رحمتہ اللہ علیہ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لابورڈ کی وفات کے بعد بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو معتمد مقرر کرنے پر یوتھ ویلفیر ایسوسی ایشن سدی پیٹ کے اراکین نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو مبارکباد پیش کی۔