مولانا کاکا سعید احمد عمری کے انتقال پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارتعزیت

   

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قدیم رکن اور طویل عرصہ سے بورڈ کے سینئر نائب صدر مولانا کاکا سعید احمد عمری کی وفات پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مثالی شخصیت کے مالک تھے ، علم وعمل کا حسین امتزاج تھے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں کاکا سعید مرحوم نے بڑی محنت کی، ان کے زیر اہتمام جامعہ دارالسلام عمرآباد کو بڑی ترقی حاصل ہوئی، اس جامعہ کا بنیادی مقصد دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج اور مسلک ومشرب کی سطح سے اوپر اٹھ کر دین اور علم دین کی خدمت کرنا ہے ۔انھوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اسی راہ پر قائم رکھا ۔