نئی دہلی: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری او رمعروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کی حمایت میں مسلسل آوازیں بلند کی جارہی ہے۔ او رجو لوگ ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔ اور کئی مسلم رہنما ان کی حمایت میں آگے آرہے ہیں۔
مولانا آزاد یونیورسٹی جئے پور کے وائس چانسلر او رمعروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد ہندوستانی مسلمانو ں کے کئے معتبر رہنما مانے جاتے ہیں اور وہ بیباک عالم دین ہیں ان کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں۔ پروفیسر واسع نے بتایا کہ کچھ مفاد پرست جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ناجائز کامو ں کیں مولانا جواد رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہ ان کے خلاف سازشیں رچ رہے ہیں او رمولانا کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا جواد کے دشمنوں کی جانب سے جو الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ اب بے بنیاد ہوچکے ہیں۔ میں اترپردیش وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ او ران کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہو ں کہ وہ فوری ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جو اس سازش میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہماری ساری ہمدردیاں مولانا کلب جواد کیساتھ ہیں۔