لکھنؤ : معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی حالت نازک ہے۔ان کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی۔ بڑے فرزند کلب سبطین نورین نے کہا کہ انتقال کی اطلاع غلط ہے۔ وہ طویل عرصہ سے علیل ہیں۔ اس لئے وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ آج ان کی صحت مزید خراب ہوگئی ہے۔ وہ بہت کمزور ہوچکے ہیں۔