مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کا مطالبہ، کلکٹر پداپلی کو یادداشت

   

Ferty9 Clinic

پداپلی: جناب محمد عبدالحئی جاوید امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کی صدارت میں مولانا کلیم صدیقی کی غیر قانونی گرفتاری پر بعد نماز جمعہ ضلع کلکٹر پداپلی کو ایک احتجاجی میمورنڈم پیش کیا گیا۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محمد عبدالحی جاوید نے میڈیا سے مخاطب ہو تے ہوئے کہاکہ اسلامک اسکالر مولانا کلیم صدیقی پر بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ہے ہم مسلمانان پداپلی اس گرفتاری کی شدّت سے مذمت کرتے ہیں اور مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں، سبھی انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی کہ حق و باطل کی لڑائی میں ہمیشہ حق کا ساتھ دیں۔اس موقع پر معید، خلیل احمد، مظہر الدین، شہنواز، ہادی، واجد، سعید، کلیم، فہیم،شاہنواز آفاقی، جاوید، مولانا لیق اللہ، امتیاز، افضل، عامر،احمد، وجاہت اللہ آفاقی کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔