مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری سے اترپردیش حکومت پر اٹھے سوال، امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا۔ مولانا کو کو فورارہا کیا جائے

   

مولانا کلیم صدیقی صاحب کی اترپردیش اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی خبر ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ مولانا پر عائد کردہ مبینہ چارجیز کو غیر مشروط طور ہر واپس لیا جائے، انہیں فوری رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیاجائے۔ مولانا کلیم صدیقی نہ صرف مسلمانوں کے درمیان بلکہ غیر مسلم سماج میں بھی عزت و وقار کی حامل شخصیت ہیں۔ موصوف کی گرفتاری نے ایک بڑے طبقے میں بے چینی پیدا کردی ہے۔