مولا علی اسٹیشن ، ساوتھ سنٹرل ریلوے کیلئے نہایت اہم مرکز

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد اور حیدرآباد کے نواح میں واقع مولا علی ریلوے اسٹیشن شہری حدود میں اس کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے موجودہ ریلوے لائنس میں تبدیلی کی جارہی ہے اور انہیں بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ فریٹ اور مسافرین ٹرینس چلانے میں اضافہ کیا جائے ۔ چنانچہ اس ریلوے اسٹیشن پر پہلے کی سائیڈنگ ( فریٹ ) لائنس کو لوپ لائنس میں تبدیل کرتے ہوئے ایک بڑی ترقی دی گئی ہے ۔ نیز دونوں لائنس کی لمبائی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ان پر فل ۔ لینتھ پاسنجر ٹرینس چلائی جاسکیں ۔ ٹرین آپریشنس میں لچک فراہم کرنے کے لیے دونوں لائنس پر ریسیپشن اور ڈسپیاچ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ لوپ لائنس سے بھی اس اسٹیشن پر پلیٹ فارمس کی تعداد میں موجودہ دو سے تین تک اضافہ میں مدد ہوگی ۔ سکنڈ لائن کی تبدیلی سے اسٹابلنگ / آپریٹنگ پاسنجر ٹرینس یا لوڈنگ / ان لوڈنگ گڈس لائنس کے لیے استعمال کرنے کی سہولت ہوگی ۔ سگنلنگ کے کاموں کے سلسلہ میں موجودہ پیانلس کو ایڈوانسڈ پیانلس سے تبدیل کیا گیا ہے ۔ جس میں بی کیبن میں 63 روٹس اور اے کیبن میں 41 روٹس ہیں اس کے ساتھ انٹر لاکنگ جو اسٹیشن کے ہر جانب واقع ہیں ۔ ان تمام اقدامات سے مولا علی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین آپریشنس میں کافی بہتری آئے گی اور اس طرح سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ٹرمینلس پر دباؤ میں کمی ہوگی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سنجیو کشور نے سکندرآباد ڈیویژن کے عہدیداروں اور اسٹاف کی پلاننگ اور موثر کارکردگی کی ستائش کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کاموں سے اس سیکشن پر ٹرینس کی آمد و رفت میں سہولت اور آسانی ہوگی جب کہ مسافرین کے لیے اضافی پلیٹ فارم سہولت فراہم ہوگی ۔۔