مولا علی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں آگ دو کوچ جل کر خاکستر

,

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : (سیاست نیوز) : مولا علی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں لگی آگ سے دو کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح 10-30 بجے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور فوری طور پر آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا گیا ۔ ٹرین میں لگی آگ کے سبب کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ آگ اس وقت ٹرین میں لگی جب ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرین کو مینٹیننس کے لیے اسٹیشن پر روکیا گیا تھا ۔ اس وقت ٹرین میں کوئی عملہ بھی موجود نہیں تھا ۔ ریلوے اور آتش فرو عملہ نے بروقت چوکسی اختیار کرتے ہوئے آگے کو پھیلنے سے روک لیا ۔ اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ ریلوے پولیس ٹرین میں لگی آگ کو وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔۔