مولر کی تحقیقاتی رپورٹ پر ٹرمپ نے موریسن سے بات کی :آسٹریلیا

   

واشنگٹن،یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مولر کمیشن کی تحقیقات کے ذرائع کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے بات کی تھی اور ان سے مدد مانگی تھی۔‘نیویارک ٹائمز ’کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں موریسن کو فون کیا اور ان سے امریکہ محکمہ انصاف کے لئے اطلاعات جمع کرنے کو کہا تھا۔آسٹریلیا نے منگل کی صبح کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت تحقیقات کے معاملات میں مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہی ہے ۔ادھر‘گارنیئر ’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مسٹر موریسن نے حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی تصدیق کی ہے ۔اس سے پہلے امریکہ کے محکمہ انصاف کی ترجمان کیری کپیک نے پیر کو کہا تھا کہ اٹارنی جنرل ولیم بر مسٹر ٹرمپ سے مولر کی تحقیقات کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لئے محکمہ جاتی انکوائری ٹیم قائم کرنے اور اس کے لئے بیرونی ممالک سے رابطہ کرنے کو کہا ہے ۔خیال رہے اسپیشل ایڈووکیٹ رابرٹ مولر نے سال 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت اور مسٹر ٹرمپ کی پرچار مہم میں اس کی ملی بھگت کے الزامات کے تقریبا دو سال کی تحقیقات پر اپنی رپورٹ مسٹر بر کو سونپی ہے جسے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کی مانگ اٹھ رہی ہے ۔قابل ذکر ہے ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ ڈیموکریٹک ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ایک غیر ملکی حکومت سے اپنی انتخابی مہم میں مدد لی تھی۔ ادھر، مسٹر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کسی طرح کے غلط کام کرنے سے انکار کیا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ پر اپنے خلاف پروپیگنڈے کرنے کا الزام لگایا ہے ۔