موم بتی کے قریب نیل پالش کی صفائی، لڑکی آگ کی لپیٹ میں

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : 14 سالہ امریکی لڑکی کو موم بتی کے قریب ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنا مہنگا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 5 جنوری کو پیش آیا تھا جب اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ایک 14 سالہ لڑکی نے موم بتی کے پاس بیٹھ کر اپنی نیل پالش صاف کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈی نیل پینٹ (ناخن پالش) ہٹانے کیلئے موم بتی کے پاس بیٹھی تھی، تھنر کی بوتل کھلنے پر اس سے نکلنے والے بخارات نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں لڑکی آگ کی لپیٹ میں آ کر تیسری ڈگری تک جھلس گئی۔ اس واقعہ کے پیش آنے کے بعد 14 سالہ متاثرہ کینیڈی نے میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے اپنے ناخنوں سے نیل پالش اتارنی پڑی کیوں کہ مجھے دوسرے دن اسکول جانا تھا اور نیل پالش لگانا اسکول میں منع ہے، جب میں نیل پالش اتار رہی تھی تو موم بتی میرے بستر کے پاس رکھی ہوئی تھی۔