مونٹی نیگرو پرتگال کےوزیراعظم نامزد

   

لزبن، 30 مئی (یو این آئی) پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے جمعرات کو پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد لوئس مونٹی نیگرو کو وزیر اعظم نامزد کیا۔ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر مونٹی نیگرو کو اے ڈی اتحاد کی جانب سے 18مئی کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے کہا گیا تھا۔ پارلیمانی الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔