مونیکا بترا کی ریکارڈ درجہ بندی

   

نئی دہلی: خواتین کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی مونیکا بترا سعودی ایونٹ میں کامیابی کے بعد کیریئر کی بہترین سنگلز رینکنگ 24 ویں مقام پر پہنچ گئیں، عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 25 میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون پیڈلر بن گئیں۔ 28 سالہ کھیل رتن ایوارڈ یافتہ بترا جو مذکورہ ٹورنمنٹ سے پہلے 39 ویں نمبر پر تھیں، جدہ میں اپنی شاندار کامیابیکے بعد 15 مقامات کی چھلانگ لگا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں انفرادی اور ٹیم زمرے میں گولڈ میڈل جیتنے والی مانیکا نے سعودی ایونٹ میں آخری آٹھ میں پہنچنے کے لیے متعدد بارکی عالمی چمپیئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ چین کے وانگ مانیو (دوسری سیڈ) کو حیران کن شکست برداشت کرنے پر مجبور کیا تھا۔