دبئی۔ آسٹریلیائی بیٹر بیتھ مونی نے منگل کو جاری کردہ خواتین کی ونڈے پلیئرز رینکنگ میں سری لنکا کی چماری اتاپٹوکو پیچھے چھوڑکر پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ ونڈے بیٹرس کی درجہ بندی میں سرفہرست اتھاپتھوکا راج صرف دو ہفتے جاری رہا کیونکہ اب وہ 758 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئیں اور مونی 769 ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئیں۔ مونی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ونڈے میں 81 ناٹ آؤٹ اور33 کے اسکور کے ساتھ رنز بنانے والی بیٹرس میں شامل تھی جب آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے میچ میں جیت کے ساتھ ایشز دوبارہ حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کے نیٹ اسکیور برنٹ ہیں جنہوں نے دوسرے ونڈے میں 99 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 111 رنز بناکر آسٹریلیا کے خلاف فتح تقریباً چھین لی۔ ان کی اننگز رائیگاں جانے کے باوجود وہ دو درجے اوپر پہنچ کر نمبر2 اورکیریئر کی بہترین درجہ بندی میں 763 نشانات درج کرلئے ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر بھی گیند کے ساتھ بھی نمایاں رہی ہیں، انہوں نے برسٹل میں پہلے ونڈے میں انگلینڈ کی جیت میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ونڈے میں آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں سب سے اوپر پہنچنے میں مدد کی، ایک بار پھرکیریئر کی بہترین درجہ بندی 402 نشانات حاصل کی۔ ہیدر نائٹ نے پہلے ونڈے میں فنشر کا کردار ادا کیا، جنہوں نے لوور آرڈر ناقابل شکست 75 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی ۔ انگلش کپتان کو بیٹرس کی درجہ بندی میں 14ویں نمبر پر چار مقامات کی چھلانگ لگاکر انعام حاصل کیا جہاں وہ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کے برابر ہیں۔آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اور جون 2023 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئرآف دی منتھ ایش گارڈنر نے بولروں کی فہرست میں کیریئرکی بہترین درجہ بندی میں اضافہ کیا کیونکہ وہ 631 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر8 سے ترقی کی۔ وہ پہلے دو ونڈے میچوں میں بیٹ اور گیند کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آل راؤنڈرزکی فہرست میں 330 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر5 پر چلی گئیں۔ونڈے ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیائی ٹیم 172 ریٹنگ نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر ہے جبکہ 119 ریٹنگ نشانات کے ساتھ انگلش ٹیم دوسرے مقام پر موجود ہے ۔