موٹرسائیکلوں کا سرقہ کرنے والی ٹولی بے نقاب، پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) میاں پور پولیس نے موٹرسیکلوں کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دو کم عمر لڑکے شامل ہیں جبکہ دو افراد مفرور بتائے گئے۔ میاں پور پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 16 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے کارروائی میں شیخ سہیل، شیخ احمد، سلمان خان کے علاوہ دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے سہیل علی اور قسمت علی مفرور بتائے گئے ہیں۔ شیخ سہیل عادی مجرم بتایا گیا ہے جس نے سابق میں کاماریڈی پولیس اسٹیشن حدود میں 6 وارداتیں انجام دیں۔ اس ٹولی نے پٹن چیرو، کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ، چندانگر، میاں پور، آنرس پورم اور گولکنڈہ پولیس حدود میں وارداتوں کو انجام دیا۔ع