موٹرسائیکل ٹکر،2ہلاک

   

پتھل گاؤں،26دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے باغیچہ تھانہ علاقے میں دو موٹرسائکلوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل دیر شام مرول چوک پر دو موٹرسائکلیں آپس میں ٹکرا گئیں،جس سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔