حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) کار کا سرقہ کرنے والی ایک تین رکنی ٹولی کو فلم نگر پولیس نے بے نقاب کردیا اور کار کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے تین سارقوں بشمول ایک کم عمر سارق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ اے روہت اور 23 سالہ سی ہنمنت کے بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ او یو کالونی سے کار کے سرقہ کی شکایت کے بعد پولیس فلم نگر کی کرائم ٹیم نے اقدامات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں اور مقامی ذرائع کی مدد سے 24 گھنٹے میں خاطیوں کو گرفتار کرلیا۔ ع