موٹر رانوں کو آج سے لائسنس، آرسی ، انشورنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: موٹررانوں کو آسانیاں فراہم کرنے کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے یکم ؍ اکٹوبر سے اپنے ساتھ موٹرگاڑیوں کی دستاویزات جیسے ڈرائیونگ لائسنس، آرسی، انشورنس کی کاپی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نئے موٹروہیکلس قوانین کے مطابق یکم ؍ اکٹوبر 2020ء سے وہیکلس کی تمام تفصیلات ٹیکنالوجی پورٹل کے ذریعہ حاصل کی جائیں گی۔ موٹر گاڑیوں کی دستاویزات کو الیکٹرانک کے ذریعہ کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔ ان دستاویزات کو سڑک پر گاڑی چلانے کے دوران متعلقہ حکام معائنہ کیلئے عملی طور پر مطالبہ نہیں کریں گے۔ لائسنس اتھاریٹی کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی یا اسے واپس لئے جانے کی تفصیلات کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ پورٹل میں اس کی کورونالوجی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نے حال ہی میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سنٹرل موٹر وہیکل رولس 1989ء میں مختلف ترمیمات کی تھیں۔ اب قوانین پر بہتر نظر رکھنے کیلئے پورٹل کا استعمال کیا جائے گا ۔ آئی جی سی سرویسیس اور الیکٹرانک نگرانی کے ساتھ ٹریفک قواعد کو نافذ کیا جائے گا۔