حیدرآباد۔/27 جنوری، ( سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے موٹر سیکلوں کے سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ محمد محسن حسین جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اور میرعالم تالاب عید گاہ کالونی کا ساکن ہے اس نے علاقہ بہادر پورہ، چادرگھاٹ اور کالا پتھر علاقوں میں پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے سرقہ کیا تھا۔ محسن کو بہادر پورہ پولیس کی کرائم ٹیم نے شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 3 مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ ب