گلبرگہ 4نومبر: گلبرگہ تا افضل پور اسٹیٹ ہائی وے پر چہارشنبہ کی دوپہر کو ایک بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے سبب دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے ۔ پولیس بیان کے بموجب مہلوکین کی 32سالہ مزدورگووندا اور 30سالہ مزدور آنند پولیس پاٹل ساکنان ریوور گائوںکی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ دونوں مزدور دیپاولی کے لئے کپڑے خرید کر افضل پور سے واپس ہو رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ افضل پور پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
تین بچے تعمیر ی گڑھوں میںتیرنے کی کوشش میں غرق
گلبرگہ : شہر کے علاقہ مہا لکشمی لے آئوٹ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے لئے کھودے گئے گڑھے میں ڈوب کر تین بچے چہارشنبہ کے دن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ان بچوںکی 12سالہ وگنیش راجو، 12سالہ پرشانت امبنا اور 10سالہ درشنناگراج کی حیثیت سے کرلی ہے۔ ان بچوں نے اس گڑھے کے پانی میں تیرنے کی کوشش کی لیکن چونکہ وہ تیارکی سے واقف نہیں تھے اسی لئے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسس کو دی۔ لیکن فائر فائیٹرس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ان بچوں نے اپنی آخری سانسیں لے لی تھیں ۔
