حیدرآباد۔ ایل بی نگر پولیس نے موٹر سائیکل سارقوں کی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افرادبشمول ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ محمدبن سلیمان بن عامر عرف عامر ساکن بارکس 28 سالہ فیصل سعید علی راشد 23 سالہ عبدالحکیم ساکنان پہاڑی شریف اور پھول باغ کے ساکن اویس کے علاوہ ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپئے مالیتی 110 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ یہ ٹولی رات کے اوقات آبادیوں میں گھومتے ہوئے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتی تھی اور اس ٹولی نے تمام وارداتیں رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں انجام دیئے۔ ایل بی نگر حدود میں 5 ، پہاڑی شریف حدود میں 2 اور بالا پور پولیس حدود میں 2 وارداتوں کو انجام دیا۔