موٹر سائیکل سارقین کی ٹولی گرفتار

   

کاماریڈی :10؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی کاماریڈی مسٹر لکشمی نارائنا نے بتایا کہ موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 6 موٹر سیکلیں برآمد کی گئی ۔ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کاماریڈی ایس آر فنکشن ہال کے پاس تلاشی مہم میں مصرو ف تھی کہ ایک نوجوان بائیک پر جارہا تھا اسے روک کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے فوری اسے تحویل میں لیکر موٹر سیکل کے کاغذات طلب کرنے پر خاموشی اختیار کی مزید پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے آپ کو جوگی پیٹ کا متوطن ہونے کا انکشاف کیا اور کاماریڈی میں مقیم ہو اور آٹو چلا رہا ہوں اور اپنا نام آنند راہ چلنے پر اس کی مزید پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ وہ قدیم بس اسٹانڈ ، سرکاری دواخانہ اور دیگر علاقوں سے بائیکوں کا سرقہ کیا تھا پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس 3 بائیک برآمد کیا اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ایس ایچ او راما کرشنا ، سرکل انسپکٹر مستان علی کی ستائش کی ۔اس موقع پر سب انسپکٹر روی کمار و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔