موٹر سائیکل پر کمسن بچوں کو لیجانے کی شرائط

   

Ferty9 Clinic

رفتار 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ اور بچہ کیلئے ہیلمٹ کا لزوم!
حیدرآباد۔27اکٹوبر(سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئی پالیسی کے مطابق 9ماہ تا4سال کے بچوں کو موٹرسیکل پر لیجانے کی صورت میں موٹر سیکل کی اسپیڈ 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور بچہ کو لازمی ہیلمٹ پہنائی جائے۔ مرکزی حکومت کی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مسودہ کے مطابق 4سال کی عمر تک کے بچو ںکو جنہیں موٹر سیکل پر بٹھایا جاتا ہے یا سوار کیا جاتا ہے ان کے لئے لازمی ہیلمٹ اور گاڑی کی رفتار کو 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ محدود رکھا جائے ۔ بتایاجاتا ہے کہ حادثات میں ہونے والے اضافہ اور حادثات کے دوران موٹر سیکل پر سوار بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے وزارت کی جانب سے ان تجاویز پر مشتمل مسودہ تیار کیا گیا ہے اور اس مسودہ کو ملک کی تمام ریاستوں کو روانہ کرتے ہوئے ان کی منظوری اوراس میں ضروری ترمیم کے بعد اسے قانون کی شکل دی جائے گی۔ 4 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سیکل پر سوار کرنے کیلئے قانون سازی کی صور ت میں ہیلمٹ کا لزوم عائد ہوجائے گا اور اس کے علاوہ گاڑی کی رفتار بھی 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ فی الحال بچوں کو موٹر سیکل پر سوار کروانے کے لئے اس طرح کا کوئی قانون نہیں ہے ۔ م