موٹر سیکل سارق گرفتار ، 18 موٹر سیکلیں برآمد

   

Ferty9 Clinic

ڈی ایس پی کاماریڈی لکشمی نارائنا کا بیان

کاماریڈی :22؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی کاماریڈی لکشمی نارائنا نے بتایا کہ موٹر سیکل کے سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 18 موٹر سیکلیں برآمد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کاماریڈی کے اطراف و اکناف علاقوں میں گذشتہ چند دنوں سے سرقہ کی جانے والی موٹر سیکلوں کو برآمد کیا گیا ۔ انہوں نے کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ماچہ ریڈی منڈل کے پلونچہ موضع سے تعلق رکھنے والے شیخ غوث ، ڈی گوپال عادی سارق ہے اوریہ سرقہ کی واردات میں گرفتار ہوتے ہوئے جیل کی سزاء بھی کاٹ چکے ہیں ۔ آسان طور پر روپئے کمانے کیلئے بائیک کا سرقہ کرنا شروع کیا ۔ گذشتہ 6ماہ کے دوران کاماریڈی کے مختلف کالونیوں میں 13 موٹر سیکلیںاو ر رامائم پیٹ میں 3 موٹر سیکل کا سرقہ کیا تھا پولیس کو حاصل ہونے والی شکایتوں پر پولیس نے خصوصی نظر رکھتے ہوئے ان کے بارے میں تحقیقات کرنے پر شیخ غوث اور ڈی گوپال ان سرقوں کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے جس پر پولیس نے ان پر نظررکھتے ہوئے سری راما کالونی میں بھومیش کی بائیک کا سرقہ کرنے پر پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا اور ان کے قبضہ سے 18 موٹر سیکلیں برآمد کی گئی ۔ ڈی ایس پی نے اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے پر سی سی ایس سرکل انسپکٹر مستان علی ، ایس ایچ او راما کرشنا ، رورل سب انسپکٹر نائیک کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔