نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں منڈی ہاؤز کے ایف آئی سی سی آئی آڈیٹوریم کے روبرو دو موٹر سیکل سواروں نے سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا کی بیوی سے موبائیل فون چھین لیا۔ سالیسٹر جنرل کی بیوی اپرنا مہتا نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اتوار کی صبح 8.30 بجے یہ واقعہ پیش آیا جب وہ سڑک سے گذر رہی تھیں۔ (نئی دہلی) پولیس ڈپٹی کمشنر ایش سنگھل نے کہاکہ ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔