موٹر سیکل سوار کا تعاقب کرنے والا پولیس کانسٹبل شدید زخمی

   

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے والے ایک شخص کا تعاقب کرنا پولیس کانسٹیبل کیلئے وبال جان بن گیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی پولیس کانسٹیبل کا علاج جاری ہے جو سر پر گہرے زخم آنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج بہادر پلی کے علاقہ میں کانسٹیبل راجمندرایا خدمات انجام دے رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان چیک پوسٹ پر بغیر گاڑی روکے نکل گیا ۔ اس کا تعاقب کرنے کیلئے راجمندریا نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو روکا اور اس کے تعاقب میں دوڑ پڑا اس دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع کے ساتھ ہی کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سجنار نے کارپوریٹ ہاسپٹل پہونچکر کانسٹیبل کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے اس کی صحت کے متعلق دریافت کیا ۔ کمشنر پولیس نے زخمی پولیس کانسٹیبل کے افراد خاندان کو ہر ممکنہ تعاون اور معیادی طبی سہولیات کا تیقن دیا ۔