موٹر سیکل کی فروخت پر دو سہیلیوں میں جھگڑا

   

ایک خاتون نے دوسری کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا
اورنگ آباد 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں ایک موپیڈ کی فروخت کے مسئلہ پر دو سہیلیوں کے درمیان تنازعہ میں ایک خاتون نے دوسری کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ جنسی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر شرد جوگداند نے کہاکہ 29 سالہ ودیا چندرا کانت نے اپنی سہیلی 32 سالہ شکیلہ شیخ کو موٹر سیکل فروخت کی تھی اور اتوار کی رات موخر الذکر سے رقم وصول کرنے پہونچی تھی لیکن فروخت کی رقم پر بحث و تکرار ہوگئی۔ شکیلہ نے چاقو نکال کر ودیا کو گھونپ دیا۔ شدید زخمی ودیا کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ پولیس نے شکیلہ کو گرفتار کرلیا۔