موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔ ریاستی حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ 30 جون کو ختم ہونے والے سہ ماہی کیلئے موٹر وہیکلس ٹیکس اب 7 جولائی 2020 تک ادا کیا جاسکتا ہے۔7 جون کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی رعایت دی گئی تھی۔ وہیکل اونرس اسوسی ایشن کے بعض ارکان نے تاریخ میں توسیع کیلئے درخواست کی تھی حکومت نے جی او نمبر 189 کے تحت ٹیکس ادا کرنے کی تاریخ میں 7 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ٹیکس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔