بلدھانا۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے بلدھانا ضلع میں دو بچے ایک بند موٹر کار میں دم گھٹ جانے سے فوت ہوگئے۔ ایک بچے کو کار سے زندہ نکال لیا گیا مگر اس کی حالت بہت نازک بتائی جاتی ہے۔ بلدھانا پولیس چوکی کے ایک افسر نے یہ بات بتائی۔ اس بس کے گولی پورہ علاقے کے رہنے والے تین بچے دوشنبہ کی صبح کو کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلے مگر کچھ دیر بعد جب وہ ان کے والدین کو نظر نہیں آئے تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروادیا۔ پولیس نے ان کی تلاش شروع کی۔ یہ تینوں بچے اس علاقے میں کھڑی ہوئی۔ اک موٹر کار میں بے ہوش پائے گئے، انہیں قریبی ہاسپٹل میں فوراً لے جایا گیا مگر تین سالہ عظیم شیخ اور پانچ سالہ عدیل شیخ جمیل کو مردہ قرار دیا گیا۔
