دو پہیہ، تین پہیہ گاڑیوں میں کمی جاری
نئی دہلی : موٹر گاڑیوں کی خردہ فروخت ستمبر میں 9.81 فیصد بڑھی جبکہ کمرشیل گاڑیوں کے ساتھ ہی دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کاسلسلہ جاری رہا۔فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلر آرگنائزیشن (ایف اے ڈی اے -فاڈا)کے ذریعہ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال ستمبر میں کل 1,95,665 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اس ماہ میں یہ اعدادوشمار1,78,189 یونٹ رہاتھا۔ٹریکٹروں کی فروخت بھی 80.39 فیصد بڑھ کر 38008 یونٹ پر پہنچ گئی۔