حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں اس سال اپریل سے موٹر گاڑیوں کے لیے ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دیا جارہا ہے ۔ رجسٹریشن پلیٹ کے بغیر کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا ۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ گاڑی مالکین کو پابند کرے گا کہ وہ ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن پلیٹ کے بغیر گاڑی نہ چلائیں ۔ گاڑی مالکین گاڑی کے رجسٹریشن کے وقت ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن پلیٹ فیس تو بھر دیتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر پلیٹس کی تنصیب کے لیے رجوع نہیں ہوتے ۔۔